وہ تقریباً 20 سال سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کا الزام قید تھے، انہیں عدالت نے بری کرنے کا حکم دیا تھا
وہ تقریباً 20 سال سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کا الزام قید تھے، انہیں عدالت نے بری کرنے کا حکم دیا تھا

ڈینیل پرل قتل کیس۔ملزمان کو کمروں میں منتقل کرنے کا حکم

امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں احمد عمر شیخ اور دیگرافراد سے متعلق محکمہ داخلہ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت انہیں جیل سے رہائی کے بعد جیل میں ہی تعمیر شدہ نئے کمروں میں رکھا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ احمد عمر شیخ، فہد نسیم احمد، سید سلمان ثاقب، شیخ محمد عادل اورعبدالحمید بگٹی کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں جیل سے رہا کردیا گیا ہے تاہم ان تمام افراد کو سینٹرل جیل کے احاطے ہی میں نئے تعمیر شدہ کمروں میں رکھا جائے گا۔

حکم نامہ کے مطابق احمد عمر شیخ اوردیگرافراد کو موبائل فون اورانٹرنیٹ استعمال کی اجازت نہیں ہوگی، تمام افراد اپنے اہل خانہ سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کرسکیں گے جبکہ حراست میں رکھے افراد کے اہل خانہ کی سہولت کے لیے وفاقی حکومت کے قصر ناز میں پانچ کمرے بھی مختص ہوں گے۔