کسی سے کوئی بیک ڈرو رابطہ نہیں ہورہا،ہم اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔فائل فوٹو
کسی سے کوئی بیک ڈرو رابطہ نہیں ہورہا،ہم اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔فائل فوٹو

فوج کوسیاست میں نہ گھسیٹاجائے۔ترجمان کا دوٹوک موقف

پاک فوج کے ترجمان بابر افتخارنے کہا ہے کہ  ہماری دعاہےعلی سدپارہ خیریت سےہوں،خراب موسم کےباوجودمسلسل سرچ آپریشن کررہےہیں، پی ڈی ایم سےمتعلق کچھ چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں، پاک فوج کاسیاست سےکوئی تعلق نہیں،بغیرتحقیق کےبات مناسب نہیں، فوج کوسیاست میں نہ گھسیٹاجائے۔

چین کی طرف سے ویکسین کی وصولی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل بابرافتخارنے کہاکہ سیاست کیلیےکوئی بیک ڈوررابطےنہیں، فوج سےمتعلق قیاس آرائیوں پریقین نہیں کرناچاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سے کوئی بیک ڈرو رابطہ نہیں ہورہا،  ہم اپنے کاموں میں مصروف ہیں، سیکیورٹی بڑا فریضہ ہے جو سرانجام دے رہے ہیں۔  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ  پاکستان نےدنیاکےسامنےایک ڈوزیئررکھا،ڈس انفولیب سےمتعلق متعددانکشافات سامنےآئے، اور بھارت دنیابھرمیں بےنقاب ہوچکا، بھارت نےپاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچانےکی کوشش کی۔

ان کاکہناتھاکہ کوہ پیمائوں کی تلاش کیلیے  سرچ آپریشن میں کوئی کمی نہیں ہوگی،کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئےتگ ودوکی جارہی ہے،علی سد پارہ قومی ہیرواوراثاثہ ہیں۔