ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

پیسہ لگا کر ایوان بالا کا رکن بننے والے ذاتی مفادکاتحفظ مقدم رکھیں گے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ‏پیسہ لگا کر ایوان بالا کا رکن بننے والے عوام کی بجائےذاتی مفادکاتحفظ مقدم رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی خریدوفروخت اور ہارس ٹریڈنگ سےآئین اورجمہوریت کی خدمت نہیں ہوسکتی، سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹیرینز کو انتخابی عمل میں شفافیت کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
شبلی فراز نے کہا کہ اس سے جمہوریت کو تقویت اور پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہو گا۔