کوہ پیمائی کیلیے درکار وسائل پر بھاری پیسہ خرچ ہوتا ہے، علی سد پارہ کے پاس کے ٹو سر کرنے کیلیے درکار مالی وسائل نہیں تھے، مینیجر
کوہ پیمائی کیلیے درکار وسائل پر بھاری پیسہ خرچ ہوتا ہے، علی سد پارہ کے پاس کے ٹو سر کرنے کیلیے درکار مالی وسائل نہیں تھے، مینیجر

لاپتہ کوہ پیما علی سد پارہ ۔پاکستانیوں کے دل پارہ پارہ

کے ٹو کو سرکرنے کی مہم میں جانے والے علی سد پارہ سمیت تین کوہ پیماﺅں کی تلاش اب تک جاری ہے اور مسلسل چار روز کی کڑی محنت کے بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا جس سے پاکستانیوں کے دل پارہ پارہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق علی سدپارہ سمیت کے ٹو پرلاپتا ہونے والے تمام کوہ پیماﺅں کو تلاش کرنے کیلیے خصوصی سرویلنس طیارے کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔

خیال رہے کہ موسم سرما کے دوران کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما5 فروری کو لاپتا ہوگئے تھے۔

علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے گزشتہ دنوں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کے بچنے کے چانسز انتہائی کم ہیں۔