بظاہر اپوزیشن اتحاد کا پلڑا بھاری، خفیہ رائے دہی ممکنہ نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے
بظاہر اپوزیشن اتحاد کا پلڑا بھاری، خفیہ رائے دہی ممکنہ نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے

سینیٹ الیکشن 2018۔اراکین اسمبلی کی پیسے لینے کی ویڈیو منظر عام پرآگئی

2018 میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین صوبائی اسمبلی کے ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے 20 ایم پی ایز پر2018 کے سینیٹ الیکشن میں پیسے لے کر ووٹ بیچنے کا الزام لگا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحقیقات کے بعد 20 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ارکان کی خریدو فروخت کی منظرعام پرآنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میز پر کس طرح نوٹوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو نوٹ گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے، یہ خریدو فروخت 20 فروری سے 2 مارچ 2018 کے درمیان ہوئی۔

پی ٹی آئی کے ارکان کے ووٹ سوا ارب روپے میں خریدے گئے، کسی رکن کو چار، کسی کو پانچ اور بعض اراکین کو نو کروڑ روپے دے کران کا ووٹ خریدا گیا۔