ایک ہفتہ قبل کراچی کے علاقے گارڈن میں خاتون سمیت چارٹک ٹاکرزکے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر مسکان سمیت چاروں افراد کا قتل ٹک ٹاک ویڈیو پر ہی ہوا اور فائرنگ کرنے والاملزم رحمان فقیر خان دراصل مسکان کا دوست تھا ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ رحمان اور مسکان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر مسکان نے عامر کے ساتھ ویڈیو بنائی اور لڑک کا یہ عمل رحمان کو پسند نہیں آیا اور اس نے بدلے میں عامر کی دوسری دوست کے ساتھ ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کر دی ۔
پولیس کے مطابق رحمان کی ویڈیو دوسری لڑکی کے ساتھ دیکھ کر مسکان لڑکی کے گھر پہنچی اور وہاں پر جھگڑا ہوااور بات کافی آگے بڑھ گئی ، لڑکی نے مسکان کے اس عمل سے متعلق رحمان کو آگاہ کیا اوراس نے چاروں ٹک ٹاکرز کو گارڈن کے علاقے میں بلایا اور فائرنگ کردی ۔رحمان چاروں کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ،جس کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کاکہناہے کہ رحمان کی موبائل لوکیشن بھی یہ بتار ہی ہے کہ وہ موقع واردات پر موجود تھا ۔
پولیس حکام کا کا کہناہے کہ ملزم رحمان عادی مجرم ہے اور وہ لانڈھی شیر پاﺅ کالونی کا رہنے والا ہے ، اس کے خلاف قائد آباد سمیت دیگر تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں ۔