اس پابندی میں کہیں بھی نائیجیریا نے ٹوئٹرکی جانب سے کچھ روز قبل صدرمحمدو بوہاری کی ٹوئٹ کے حذف کرنے کا ذکرنہیں کیا
اس پابندی میں کہیں بھی نائیجیریا نے ٹوئٹرکی جانب سے کچھ روز قبل صدرمحمدو بوہاری کی ٹوئٹ کے حذف کرنے کا ذکرنہیں کیا

ٹوئٹر نے سیکڑوں بھارتی اکاؤنٹس مستقل طور پر بند کردیے

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کی ہدایت کے بعد 500 سے زائد بھارتی اکاؤنٹس مستقل طور پر بند کر دیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی حکومت کے حکم پر کسانوں کے احتجاج سے متعلق غلط معلومات اور اشتعال انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ اکاؤنٹس بند کیے۔
ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ 500 سے زائد اکاؤنٹس صرف بھارت میں ہی بلاک کیے گئے ہیں اور یہ اکاؤنٹس بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کے صارف دیکھ سکتے ہیں۔
ٹوئٹر نے میڈیا ادارے، صحافی اور سیاست دانوں کے اکاؤنٹس معطل نہیں کیے کیونکہ ایسا کرنے سے بھارتی قانون کے تحت آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔
خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ 2 ماہ سے کسانوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے اور عالمی شخصیات کی جانب سے بھی کسانوں کے حق میں آواز بلند کی جا رہی ہے۔