مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کاکہناہے کہ یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں ،پی ڈی ایم توڑنے کا خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے ،جو حالات چل رہے ہیں یہ نہ ہو سینیٹ الیکشن کے دوران ہی عدم اعتماد ہو جائے ،جن کو پیرا شوٹ کے ذریعے ٹکٹ دی گئی ان کے خلاف عوام کا غصب آئے گا۔
ان کاکہناتھا کہ ہم پرامن طریقے سے الیکشن مہم چلا رہے ہیں،حکومت اپنی شکست دیکھ کراوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی،پرامن ریلی کونقصان پہنچانے کی کوشش کی توجواب دیاجائےگا۔
جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہاکہ اس وقت گھٹیااور دھمکیوں کی سیاست ہو رہی ہے،عوام پرجو لوگ مسلط کیے جارہے ہیں ہمیں ان کا راستہ روکنا ہے،ملک میں روزانہ اشیا خوردونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت کیخلاف ہرصوبے سے لوگ کھڑے ہو گئے ،حکمران جماعت نے پیراشوٹ سے لینڈنگ کی ہے ،وہ کہتا ہے میری22 سالہ جدوجہد ہے ،22 سالہ جدوجہد میں ایک بھی ایسا نوجوان نہیں ملا جسے ٹکٹ دیتے ،بلین ایئر کوٹکٹ دینے کا مقصد ہے ان کی اپنی جماعت میں کوئی نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ای سی ایل سے نام نکالنے کیلیے حکومت کو درخواست نہیں دوں گی ،اس حکومت کو بالکل نہیں کہوں گی کہ میرانام ای سی ایل سے نکالیں ،انہوں نے کہاکہ میری اپنی صحت کامسئلہ ہے سرجری پاکستان میں نہیں ہو سکتی ۔
مریم نواز نے کہاکہ خواہش ہے حکومت جانے کے بعد بھی پی ڈی ایم اکٹھی رہے ،پی ڈی ایم توڑنے کا خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے ،ان کی اپنی جماعت ہی روپڑی کہ خداکاواسطہ توڑجوڑ بند کرو،انہوں نے کہاکہ یہ بات چیت ہو رہی ہے مریم کو باہر بھیجو معاملات ٹھیک ہو جائیں گے ،مریم باہر نہیں جائے گی ،ایک مریم سنبھالی نہیں جارہی نوازشریف کولے آﺅگے تو کیا بنے گا۔
لیگی رہنما نے کہاکہ پی ڈی ایم کو بیک ڈور رابطوں کی ضرورت نہیں ،کل کو یہ لوگ یہ نہ کہہ دیں ایٹم بم پڑا ہے چلا کردیکھ لیں ،نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ عام انتخابات اورچیئرمین سینٹ الیکشن پرجوایک پیج پر تھے،اب تو ایک پیج والوں نے کہنا شروع کردیا تم بے بہت بے عزت کرا دیا،انہوں نے کہاکہ ہمارے ایم پی اے کو فون پر کہاگیاآپ کی فائلز پڑی ہیں ،اپنی جماعت کو دھوکا دو،اب ایم این اے ،ایم پی ایز کو فون کرنے والوں سے ڈیل کرناآگیا ہے۔