حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان تھا جس کے بعد 16 فروری سے پٹرول کی قیمت میں 5روپے 50پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں5روپے 75 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرانے سمری 30روپے فی لیٹر لیوی پر تیار کی تھی جس میں پٹرول 16روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز تھی، اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی 21روپے چار پیسے اور ڈیزل پر موجودہ پٹرولیم لیوی 22 روپے گیارہ پیسے فی لیٹر ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی تھی اور حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کو وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرنا تھا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت مہنگائی میں کمی سے متعلق آج ہونے والے اجلاس میں
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا گیا ہے۔