وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں مریم نواز کی پیشی پر ممکنہ صورتحال پر قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں مریم نواز کی پیشی پر ممکنہ صورتحال پر قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا

نیب سمیت دیگر اداروں نے سینیٹ امیدواروں کےکوائف کی جانچ پڑتال شروع کردی

قومی احتساب بیورو(نیب) سمیت دیگر اداروں نے سینیٹ انتخابات کےلیے امیدواروں کےکوائف کی جانچ پڑتال شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کےکوائف نیب، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور اسٹیٹ بینک کو بھجوادیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن متعلقہ اداروں سے امیدواروں کی دہری شہریت، کیسز اور بینک ڈیفالٹرکی تفصیلات لےگا، تحقیقاتی ادارے امیدواروں سے متعلق اپنی رپورٹس 17 فروری تک الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے اور ریٹرننگ افسران متعلقہ اداروں کی رپورٹس کے بعد اسکروٹنی شروع کریں گے۔
خیال رہےکہ سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔
چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی ڈیجیٹل سہولت سینٹرز کو موصول ہوگئے ہیں اور الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور صوبائی دفاتر میں قائم ڈیجیٹل سہولت سینٹرز نےکام شروع کردیا ہے۔