سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔فائل فوٹو
سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔فائل فوٹو

یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ

سابق وزیراعظم اورپی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ریٹرننگ آفیسر نے کہاکہ فریقین کے وکلا کی موجودگی میں فیصلہ کل صبح 9 بجے سنایا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم کے امیدواریوسف رضاگیلانی الیکشن کمیشن پہنچ گئے،ریٹرننگ افسرنے یوسف رضاگیلانی کو 3 بجے دوبارہ طلب کیاتھا۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ  یوسف رضاگیلانی آرٹیکل 62، 63 پرپورانہیں اترتے،یوسف رضاگیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس موجودہے۔نیب نے تحقیقات کے بعدتوشہ خانہ ریفرنس دائرکیا،یوسف رضاگیلانی نے سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی کی، یوسف رضاگیلانی نے وزیراعظم کے حلف کی خلاف ورزی کی۔

وکیل پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ یوسف رضاگیلانی نے اختیارات کاغلط استعمال کیا۔وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ حلف کی خلاف ورزی پرنااہلی کی سزاتاحیات ہے،پی ٹی آئی کے وکیل نے مختلف عدالتوں کے حوالے پیش کردیے۔

پیپلزپارٹی کے وکلا دلائل کے دوران باربارمداخلت کرتے ہوئے،وکلا پیپلزپارٹی نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کوکوئی سزانہیں ہوئی۔ ریٹرننگ افسرکی پیپلزپارٹی کے وکلاکواپنی باری پربولنے کی ہدایت کی۔