فیصل واوڈا سے پوچھا کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟۔فائل فوٹو
فیصل واوڈا سے پوچھا کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟۔فائل فوٹو

اعتراضات کے باوجود فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور

سینیٹ الیکشن کیلیے پی ٹی آئی امیدوار فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے، آر او نے پی ٹی آئی امیدوارکے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کردیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واوڈا اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں ریٹرننگ افسر اعجاز انور چوہان کے سامنے پیش ہوئے اور متعلقہ تفصیلات پیش کیں۔

دہری شہریت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں نے دہری شہریت چھوڑ دی ہے اور اس حوالے سے کاغذات الیکشن کمیشن میں پہلے ہی جمع کرا چکا ہے، جس پر آر او نے فیصل واوڈا کے کاغذات کو درست قراردیتے ہوئے اعتراضات کو مسترد کردیا۔