اب ن لیگ رہنما سینیٹ انتخاب میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔فائل فوٹو
اب ن لیگ رہنما سینیٹ انتخاب میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔فائل فوٹو

پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور نوازشریف کے قریبی سمجھے جانے والے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلیے ن لیگ کی طرف سے پرویز رشید نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ پرویز رشدی پنجاب ہاﺅس کے 95 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں جس پرالیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی اور پرویز رشید کو تمام تر شواہد پیش کرنے کیلیے کہا گیا لیکن آج وہ شواہد جمع نہیں کروا سکے جس بنیاد پران کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں ۔

پرویزرشید نے الیکشن کمیشن کافیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں تنقید کرتا ہوں اس لیے مجھے ایوان سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی، جو تقریر عمران خان سے برداشت نہیں وہ آواز خاموش کرنا چاہتے ہیں، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل میں جاؤں گا۔