پاکستان مسلم لیگ(ن) طلبہ و طالبات کو جمہوری نظام میں حصہ دار بنا کر پاکستان کو جدید جمہوری ریاست بنانے کے لئے چاروں صوبوں کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے
پاکستان مسلم لیگ(ن) طلبہ و طالبات کو جمہوری نظام میں حصہ دار بنا کر پاکستان کو جدید جمہوری ریاست بنانے کے لئے چاروں صوبوں کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے

مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن)ملک کےنوجوانوں کو قائد نواز شریف کی قیادت میں متحد کرے گی,صدر یاسر عدیل شیخ

مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے ایک خصوصی تقریب میں جامعہ کراچی کے بلوچ اسٹودنٹس آر گنائزیشن، اسلامی جمعیت طلبہ اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن چھوڑ کر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر ضیا الحق کے سیاہ دور میں ختم کی گئیں طلبہ تنظیموں کی بحالی کا وقت آن پہنچا ہے.مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) ملک کے نوجوانوں کو قائد نواز شریف کی قیادت میں متحد کرے گی.

نوجوانوں کا اتحاد اور جدوجہد ہی پاکستان کو مفاد پرست ابن الوقت سیاسی نظام سے نجات دلا سکتا ہے. جامعہ کراچی سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی مسلم اسٹوڈنٹس فیدڑیشن(ن) سندھ میں شمولیت کی تقریب مسلم لیگ(ن) ہاؤس کارساز میں منعقد کی گئی جس میں کراچی ڈویزن کے صدر سردار محمد سہیل، تمام ضلعی صدور و جنرل سیکریٹریز جن میں عادل عمران، محسن شاہ، ہمایوں راجہ بیور بلوچ، شعیب خان، نبیل آفریدی، شعیب فاروقی، اشرف زمان، ذاکر خان، ابراہیم شاہ، حاذق آرائیں، نعمام بھٹی، اسلام زادہ، عبد الرحمن، فرمان اللہ خان سمیت ایم ایس ایف(ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی. مسلم اسٹودنٹس فیدریشن(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر عمر میمن نئے طلبہ کی ایم ایس ایف ن میں شمولیت کی تقریب کے لئے سکھر سے تشریف لائے.

ایم ایس ایف(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے قافلہ نواز شریف میں شمولیت اختیار کرنے والے اسلامی جمعیت طلبہ، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ کارکنوں و ذمہ داران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے گلے سڑے سیاسی نظام کو جمہوریت کے جدید اور عالمی معیار کے ہم پلہ بنانے کے لئے میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت قوم کی امنگوں کا مرکز بن چکی ہے.

پاکستان مسلم لیگ(ن) طلبہ و طالبات کو جمہوری نظام میں حصہ دار بنا کر پاکستان کو جدید جمہوری ریاست بنانے کے لئے چاروں صوبوں کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے. ایم ایس ایف(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر عمر میمن نے نئے شامل ہونے والے طالب علموں سے خطاب میں کہا کہ جس طرح قائد اعظم محمد علی جناح کی رہنمائی میں میں نوجوانوں نے تاریخی کردار ادا کر کے پاکستان حاصل کیا تھا اسی طرح میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کی رہنمائی اور قیادت میں آج کے نوجوان پاکستان کے فرسودہ سیاسی نظام کو ترقی اور خوشحالی کی نئی شاہراہ پر گامزن کریں گے.

مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل نے جامعہ کراچی میں کام کرنے والی طلبہ تنظیموں سے آنے والے نوجوانوں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آمر ضیا الحق کی حکومت میں فروری 1984 مین طلبہ یونینز پر لگائی گئی پابندیوں کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے. ایم ایس ایف(ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کی منظوری سے طلبہ یونینز کی بحالی کی تحریک کا آغاز بھی جامعہ کراچی سے کیا جائے گا جس میں جامعہ کراچی کی نمائندگی ہمارے نئے آنے والے ساتھی کریں گے.