گھی، آٹا، چینی والے اسٹورز پر صارفین کا رش، لمبی قطاریں، کئی کئی روز لائن میں لگنا پڑتا ہے، بیشتر سستی اشیا راستے ہی سے غائب کردی جاتی ہیں، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
گھی، آٹا، چینی والے اسٹورز پر صارفین کا رش، لمبی قطاریں، کئی کئی روز لائن میں لگنا پڑتا ہے، بیشتر سستی اشیا راستے ہی سے غائب کردی جاتی ہیں، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا ،گھی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔
عام مارکیٹ کےبعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیائے ضرورت مہنگی کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں اور  چینی، آٹا  اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے، وزارت صنعت و پیداوار نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا بھی دی ہے۔
سمری کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 7 روپے فی کلو مہنگی کرنے کی تجویز ہے جس کے بعد چینی  68 روپے سے بڑھ کر 75 روپے فی کلو ہوجائے گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 45 روپے فی کلو  اور آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں بھی اضافے کی تجویز ہے، گھی کی قیمت175 روپے سے بڑھا کر 220 روپے فی کلو کرنے کی تجویز ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اورچاول کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ وزارت صنعت و پیداوار نے چینی اور گھی کی قیمتوں سے متعلق ایک اور تجویز دی ہے جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی کی قیمت خرید اور آپریشنل اخراجات سے 35 روپے فی کلو کم کرنے کو کہا گیا ہے جب کہ گھی کی قیمت خرید اور آپریشنل اخراجات سے فی کلو 40 روپے کم قیمت مقرر کرنے کی تجویز ہے۔