ارباب غلام رحیم سندھ میں پیپلز پارٹی کے روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں۔فائل فوٹو
ارباب غلام رحیم سندھ میں پیپلز پارٹی کے روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں۔فائل فوٹو

ارباب غلام رحیم کی پی ٹی آئی پر شدید تنقید

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے پی ٹی آئی پراہل قیادت کو سینیٹ کے ٹکٹ نہ دینے کا الزام عائد کر دیاہے اورانہوں نے اپنی پارٹی کو فعال کرنے کا بھی فیصلہ کرلیاہے اور سیاسی مستقبل سے متعلق جلد ہی فیصلہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ارباب غلام رحیم نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے مایوس ہو چکاہوں ، عمران خان کی پالیسیوں سے سندھ میں کوئی تبدیلی آنے کاا مکان نہیں ، اپنے سیاسی فیصلے سے متعلق مشاورت کر رہاہوں اور جلد ہی اعلان کروں گا ۔

ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایسے لوگوں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے گئے ہیں جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کے قریبی ہیں ۔ ان کا اعتراض سیف اللہ ابڑ و پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کئی مرتبہ انہیں پی ٹی آئی میں شرکت کی پیشکش کی ہے لیکن وہ پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہونا چاہتے ۔