اینکرمرید عباس قتل کیس میں کراچی کی سيشن عدالت نےمرکزی ملزم عاطف زمان پر ڈیڑھ سال بعد فردجرم عائد کردی۔
ہفتےکوکراچی کی سیشن عدالت کےجوڈیشل کمپلیکس ميں مريد عباس قتل کيس کی سماعت ہوئی۔عاطف زمان پرقتل اوراسلحہ کیس میں الگ الگ فردجرم عائد کی گئی ہے۔ ملزم نے صحت جرم سے انکارکرديا۔
عدالت نے6 مارچ کو گواہوں کوطلب کرلیا۔پوليس کےمطابق ملزم نےنوجولائی دو ہزار انيس کو فائرنگ کرکےٹی وی اينکرمريدعباس اوراُن کےدوست خضر حيات کوعاطف زمان نے اپنے پيسے مانگنے پر گولياں مار کر قتل کرديا تھا۔
مقتولين کےعلاوہ اوربھی کئی لوگوں نےعاطف کو منافع کيلئے رقم دے رکھی تھی۔
کیس میں تاخیر کو جواز بنا کر ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔وکیل۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos