عدالت نےنثارمورائی اورسلطان قمرصدیقی کو7،7سال قید کی سزا، دیگر2 ملزمان عمران افضل اورشوکت حسین سمیت ملزمان پر دس دس ملین روپے جرمانہ، نثارمورائی کومجموعی طورپر11سال قیدکی سزا کا حکم دیا
عدالت نےنثارمورائی اورسلطان قمرصدیقی کو7،7سال قید کی سزا، دیگر2 ملزمان عمران افضل اورشوکت حسین سمیت ملزمان پر دس دس ملین روپے جرمانہ، نثارمورائی کومجموعی طورپر11سال قیدکی سزا کا حکم دیا

فشرمین کوآپریٹیوسوسائٹی کیس‘ نثارمورائی اوردیگرملزمان کوسزا

احتساب عدالت میں فشرمین کوآپریٹیوسوسائٹی کیس میں نثار مورائی اور دیگر ملزمان پرغیرقانونی بھرتیوں کاجرم ثابت ہوگیا ہے۔
ہفتے کواحتساب عدالت نےسابق چیئرمین نثارمورائی سمیت دیگرملزمان کو سزا سنادی۔ عدالت نےنثارمورائی اورسلطان قمرصدیقی کو7،7سال قید کی سزا کا حکم دیا۔ دیگر2 ملزمان میں عمران افضل اورشوکت حسین شامل ہیں۔ چاروں ملزمان پر دس دس ملین روپے جرمانہ بھی عائد کئے گئے ہیں۔نثارمورائی کومجموعی طورپر11سال قیدکی سزا کا حکم دیا گیاہے۔
نیب نےعدالت کو بتایا کہ سلطان قمرصدیقی نے3فشریزمیں رشتےداروں کوتعینات کیا۔ملزمان نےغیرقانونی طورپر380 بھرتیاں کی تھی۔ملزمان کےخلاف2018میں ریفرنس دائرکیاگیاتھا اورریفرنس میں32گواہان کو شامل کیا گیا تھا۔
عدالت میں فیصلہ سننےکےبعد ملزم نثارمورائی نے نعرے بازی کی اور کہا کہ پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اوراب بھی کریں گے۔ نثارمورائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈرنے والے نہیں اوراپیل میں جائیں گے۔