اب ن لیگ رہنما سینیٹ انتخاب میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔فائل فوٹو
اب ن لیگ رہنما سینیٹ انتخاب میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔فائل فوٹو

پرویزرشیدکی اپیل سماعت کیلیے منظور۔ پنجاب ہاﺅس کا افسر ریکارڈ سمیت طلب

الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل سماعت کیلیے منظور کرلی اور پنجاب ہاﺅس کے متعلقہ افسر کو کل ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں پرویزرشیدکی کاغذات نامزدگی مستردکیے جانے کیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی،جسٹس شاہدوحیدنے بطورالیکشن ٹربیونل اپیل پرسماعت کی،وکیل پرویز رشید نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسرنے پرویزرشیدکے کاغذات نامزدگی مستردکردیے،پرویزرشیدکوپنجاب ہاو¿س کے واجبات کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری ہوئے،پرویز رشیدنے واجبات اداکرنے کی کوشش کی لیکن وصول نہیں کیے گئے۔

جسٹس شاہد وحید نے کہاکہ پرویزرشیدنے مقررہ وقت پررقم جمع کیوں نہیں کرائی؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلوں کے تحت رقم کسی بھی وقت جمع کرائی جاسکتی ہے،پرویزرشید 28 گھنٹے پیسے لےکرپھرتے رہے کسی نے رقم وصول نہیں کی،سینیٹ میں نمائندگی کرناپرویزرشیدکابنیادی حق ہے۔

وکیل پرویز رشید نے کہاکہ ریٹرننگ افسرنے رقم جمع کرانے کیلئے مہلت دی،حکومت نے جان بوجھ کررقم وصول نہیں کی،عدالت نے کہاکہ پرویزرشیدنے پنجاب ہاو¿س کی رہائش استعمال نہیں کی توریکارڈمنگوالیتے ہیں،الیکشن ٹربیونل نے پرویزرشیدکی اپیل سماعت کیلیے منظورکرلی اور پنجاب ہاو¿س کے متعلقہ افسرکو کل ریکارڈسمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کوبھی کل کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔