پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری گذشتہ سال کے مقابلے 78 فیصد کم ہوئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جنوری میں ملک میں 24 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ ہوئی ہے، جنوری میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ملکی نجی شعبے میں 20 کروڑ جب کہ سرکاری شعبے میں چار کروڑ ڈالررہا۔
جنوری کے اعداد و شمار شامل کرلینے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 75 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے، گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں 3.43 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔
سات مہینوں میں ملکی نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم گذشتہ سال کے مقابلے 27 فیصد کم ہوکر ایک ارب 14 کروڑ ڈالر ہے۔