جاپان پاکستان میں افغان مہاجرین کیلیے 37 لاکھ ڈالرامداد دے گا
جاپان پاکستان میں افغان مہاجرین کیلیے 37 لاکھ ڈالرامداد دے گا

جاپان کا پاکستان میں افغان مہاجرین کیلیے لاکھوں ڈالر امداد کا اعلان

جاپان پاکستان میں افغان مہاجرین کیلیے 37 لاکھ ڈالرامداد دے گا۔
جاپان کے سفیر مٹسوڈا کونینوری اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ مس نوریکویوشیدہ نےمعاہدے پردستخط کیے۔
معاہدے کے تحت جاپان پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے 37 لاکھ ڈالرامداد دے گا۔
جاپانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امداد بلوچستان، خیبرپختونخوا، اور پنجاب میں افغان مہاجرین پرخرج ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امداد افغان مہاجرین کی تعلیم، کمیونٹی اسٹرکچرپرخرچ ہوگی جبکہ امداد اقوام متحدہ ہائی کمشنربرائے مہاجرین کے پروگراموں کیلئے ہوگی۔