قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو

قومی اسمبلی‘ بچوں کو جسمانی سزا اور سود کی ممانعت کے بلز منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے بچوں کو جسمانی سزا اور سود کی ممانعت کے بلز منظور کرلیے۔
قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں رکن اسمبلی مہناز اکبر عزیز نے بچوں پر جسمانی سزا کی ممانعت سے متعلق بل 2020 پیش کیا۔
شیریں مزاری نے کہا کہ بچوں پر جسمانی سزا کی ممانعت سے متعلق بل پر کوئی اعتراض نہیں، ہماری ایک ترمیم ہے اس کو بل کا حصہ بنایا جائے۔ ترمیم کے بعد ایوان نے امتناع جسمانی سزا بل 2020 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
ثناء اللہ مستی خیل نے سود کی بنیاد پر کاروبار، نجی رقوم کا لین دین، ایڈوانس لینے اور ترسیلات کی سرگرمیوں کی ممانعت کا بل پیش کیا جسے اسمبلی نے منظور کرلیا۔
مولانا عبدالاکبر چترالی نے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو عربی زبان کی لازمی تعلیم دینے کے احکام وضع کرنے کے بل کی تحریک ایوان میں پیش کی جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔
بلز کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔