الیکشن کمیشن نے نااہلی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدم پیشی پر فیصل واوڈا کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیااور چار درخواستوں میں سے ایک عدم پیروی کے باعث خارج کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واوَڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،فیصل واوَڈا کے وکیل نے انکی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن سے معذرت کرلی،الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیرکو عدم پیشی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا،الیکشن کمیشن نے فیصل واوَڈا پر عائد 50 ہزار روپے جرمانے کی رقم پاکستان سویٹ ہوم کو دینے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن فیصل واوَڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستیں سننے کا اختیار رکھتا ہے،وکیل نے کہاکہ فیصل واوَڈا کی والدہ بیمار ہیں جس کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکے،ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن ٹربیونل کراچی نے دہری شہریت کا معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھانے کا کہا، ارشادقیصرممبرالیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن ہی متعلقہ فورم ہے جو یہ کیس سن سکتاہے۔
فیصل واوڈا کے خلاف چار درخواستوں میں سے ایک عدم پیروی کے باعث خارج کردی گئی ،الیکشن کمیشن نے کہاکہ فیصل واوڈا کیخلاف مجموعی باقی درخواستوں پر کارروائی جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ فیصل واوڈا اتنے بالاتر ہیں کہ کہ کمیشن کہنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے،کمیشن نے ذاتی حیثیت میں طلبی کیخلاف درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن میں فیصل واوَڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔