احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

جس علاقے میں کتا شہریوں کوکا ٹےوہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا۔عدالت

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کہاکہ جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کوکاٹاوہاں کا ایم پی اے معطل کیا جائے گا،سرکاری وکیل نے کہاکہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات سے ایم پی ایز کا تعلق نہیں۔

جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے یہ افسران فنڈز میں سے کسے کمیشن دیتے ہیں۔جسٹس آفتاب احمد نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے تو بہتر رہے گا،عوام کا تحفظ کرنا ایم پی ایز کا فرض ہے۔

عدالت نے کہاکہ جس حلقے میں واقعہ پیش آئے گا وہ ایم پی اے سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں دے سکے گا،واقعہ پیش آنے کی صورت میں متعلقہ افسران کی تنخواہ بند کر کے انہیں سرپلس میں رکھاجائے گا۔

افسران کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں رپورٹس پیش کی گئیں، عدالت نے رپورٹس پرعدم اطمینان کااظہارکردیااورکیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی۔