دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز بھی زیرغورآئیں گے ۔فائل فوٹو
دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز بھی زیرغورآئیں گے ۔فائل فوٹو

مسلمانوں کو تدفین کی اجازت دینے پر وزیراعظم کا سری لنکن حکومت کا شکریہ

وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کو تدفین کی اجازت دینے پر سری لنکن حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ سری لنکن قیادت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کرنے پر ان کا مشکور ہوں۔
خیال رہے کہ سری لنکن وزارت صحت نے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تدفین پر ایک متنازعہ پابندی ختم کردی ہے۔
اس پابندی کی سبب سری لنکا میں بسنے والے مسلمانوں کافی عرصے سے احتجاج بھی کر رہے تھے۔ سری لنکن حکومت نے یہ کہہ کر پابندی لگائی تھی کہ تدفین سے کورونا وائرس زیر زمین پانی میں شامل ہو سکتا ہے۔
سری لنکا کی حکومت نے کورونا سے مرنے والوں کو جلانے کا حکم دیا تھا۔ مقامی مسلمانوں نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مردہ اجسام سے کورونا وائرس کی پانی میں منتقلی کے سائنسی ثبوت موجود نہیں ہیں اور میتوں کو جلانا مسلمانوں کے عقیدے کے بھی خلاف ہے۔
پاکستانی وزیراعظم کے حالیہ دورہ سری لنکا کے دوران وہاں کے مسلمان پارلیمنٹیرین نے عمران خان سے کہا کہ وہ اپنے ہم منصب اور دیگر سیاسی قیادت کے سامنے معاملہ اٹھائیں۔
گزشتہ روز مسلمانوں نے سری لنکن وزیراعظم کے دفتر کے سامنے اس پابندی کیخلاف مظاہرہ بھی کیا تھا اور جینیوا میں انسانی حقوق کی کمشنر نے بھی اپنے ٹویٹ میں اس پابندی کی مذمت کی تھی۔
سری لنکا میں ڈاکٹروں کی ایک تنظیم اور عالمی ادارہ صحت نے بھی کہا تھا کہ کورونا سے مرنے والوں کو دفن کرنے سے کورونا پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔