شوہر کو دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لینا ہوگی، مصری حکومت کی جانب سے 58 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قانون پیش کردیا گیا ہے، عرب میڈیا
شوہر کو دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لینا ہوگی، مصری حکومت کی جانب سے 58 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قانون پیش کردیا گیا ہے، عرب میڈیا

دوسری شادی راز رکھنے پر قید اور بھاری جرمانہ

مصر میں مردوں کو دوسری شادی راز رکھنے پر قید اور بھاری جرمانہ کی سزا ہوگی، نیا قانون منظور کر لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شوہر کو دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لینا ہوگی بصورت دیگر قید اور جرمانے کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے 58 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قانون پیش کردیا گیا ہے۔
مسودے کے مطابق پہلی بیوی کی منظوری کے بغیر یا دوسری شادی کو راز میں رکھنے پر شوہروں کو 1 سال قید اور 2 تا 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
بعض صورتوں بلااجازت شادی کرنے والے مردوں کو قید اور جرمانہ دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ نئے قانون میں پہلی بیوی کو شوہر سے طلاق لینے کا قانونی حق بھی دیا گیا ہے۔
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسرا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کو 1 سال قید اور جرمانہ ہوگا، نئے مسودہ قانون میں شادی کے لیے لڑکے اور لڑکی کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔
18سال سےکم عمرافراد کی شادی کرانے پر 1 سال قید اور 2 تا 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔