آصف علی زرداری کو بیلٹ پیپر جاری کیا گیا۔ جس کے بعد آصف علی زرداری پولنگ بوتھ میں گئے اور مہر لگا دی۔ آصف علی زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہو گیا جس کے بعد آصف علی زرداری نے ریٹرننگ افسر سے دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کرنے کی گزارش کی۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے آصف علی زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کر دیا گیا۔ جس کے بعد سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے ہاتھ کی کپکپاہٹ کے باعث مہر غلط لگ گئی تھی۔
اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ووٹ ڈالنے پارلیمنٹ پہنچے تو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج ہر رکن نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی جانتا ہے کون جیتے گا۔ میں کوئی نجومی تو نہیں ہوں اور نہ ہی ولی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے عمل کو شفاف بنائے۔ بیلٹ کے ذریعہ اراکین اپنے ضمیر کا اظہار کریں گے۔ حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔