11 لاکھ 62 ہزار 177 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ فائل فوٹو
11 لاکھ 62 ہزار 177 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ فائل فوٹو

پاکستان بھر میں کوروناسے مزید 52افراد چل بسے

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 52افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے جبکہ 15سو سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 37ہزار998ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 579افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔اس وقت ملک بھر میں 17ہزار117فعال کیسز موجود ہیں ۔ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13ہزار 128 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 87014 تک جاپہنچے ہیں ۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1527 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 556769 ہوگئی ہے۔

اعداد و شمارکے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 259164 ہوگئی ہے جب کہ 4405 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 175051 ہے اور 5510 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19097 اور ہلاکتیں 200 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73258 اور 2099 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10409 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 308 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4957 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 45078 ہے اور اب تک 504 مریض انتقال کرچکے ہیں۔