متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بدلے سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی۔
ایم کیوایم پاکستان نے حکومت سے بڑی خواہش کا اظہارکردیا، وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے تمام گلے شکوے دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
وزیراعظم عمران خان سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے وفد سے اعتماد کے ووٹ کی درخواست کی جس پر وفد نے اپنے تحفظات سامنے رکھ دیے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بطوراتحادی کیے گئے حکومتی وعدے پورے نہیں کیے گئے، ایم کیوایم پاکستان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ لینے کی خواہش کا اظہارکردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر کو وزیر قانون بنائے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔