حکومتی اداروں کے عدم تعاون پر موہنداس گاندھی کو فخر محسوس ہوا ہوگا۔فائل فوٹو
حکومتی اداروں کے عدم تعاون پر موہنداس گاندھی کو فخر محسوس ہوا ہوگا۔فائل فوٹو

جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید کا بغیر مراعات خدمات سرانجام دینے سے انکار

وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ اورانٹرنیشنل ایسٹ ریکوری اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے قائم کیے جانے والے کمیشن کے سربراہ کے بغیر مراعات کام کرنے کے انکارکے بعد انہیں سپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی رضا مندی کے بعد سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سربراہ کمیشن نے بغیر مراعات خدمات سرانجام دینے سے معذوری کا اظہارکیا  تھا۔ وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ اورانٹرنیشنل ایسٹ ریکوری اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے قائم کیے جانے والے کمیشن کے سربراہ کوسپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

براڈ شیٹ اورانٹرنیشنل ایسٹ ریکوری اسکینڈل کی تحقیقات کے قائم کیے جانے والے کمیشن کی سربراہی کی جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید کررہے ہیں۔ کمیشن نے دو سابق چیئرمین نیب، افسران اور وکلا کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کی تحقیقات کرنی ہیں۔

کمیشن سربراہ جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید کو ماہانہ 15لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا جس کی سمری کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کو ارسال کردی ہے۔