پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کاسربراہی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے ،پی ڈی ایم کے اجلاس کی صدارت مولانافضل الرحمن کر رہے ہیں،سابق صدر آصف زرداری نے شرکا اجلاس کو سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کایابی پر مبارکباد دی، مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کاایجنڈا پیش کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں بلاول بھٹو،مریم نواز،شاہد خاقان عباسی ،شیری رحمان،یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اورفرحت اللہ بابر اور دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔
اجلاس میں پی ڈی ایم کی قیادت کی طرف سے ملکی سیاسی اوروزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال پرغورکیاجائے گا۔اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدوارکے نام کی منظوری موقع ہے،اس کے علاوہ لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی پر غورکیاجائےگا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق امور کاجائزہ لیاجائے گا،اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق تجاویز پیش کریں گی۔