وفاقی حکومت نے 10 مارچ بروز پیر سے ملک کے معمر افراد کیلیے عالمی وبا سے بچنے کیلیے ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں بزرگ افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دینے کا عمل 10 مارچ سے شروع کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زیادہ بزرگ افراد کو وبائی مرض سے بچاؤ کے ٹیکے پہلے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات بھی کل جاری کی جائیں گی۔
The vaccination of people 60 years and older will be starting from Wednesday the 10th of March. Vaccinations will be done in reverse order by age. Which means the oldest person who has registered will be vaccinated first. Full details will be issued tomorrow.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 7, 2021
واضع رہے پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 22افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔