اپوزیشن میں سے کوئی بھی بات کرتا ہے تو تحقیقات شروع ہو جاتی ہیں لیکن فیصل واؤڈا تو ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں۔فائل فوٹو
اپوزیشن میں سے کوئی بھی بات کرتا ہے تو تحقیقات شروع ہو جاتی ہیں لیکن فیصل واؤڈا تو ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں۔فائل فوٹو

نااہلی کا خوف۔فیصل واوڈا سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے

فیصل واوڈانے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،عدالت نے فیصل واوڈاکی فوری سماعت سے متعلق درخواست منظورکرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست گزار فیصل واوڈا کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برخلاف میری درخواست مسترد کی، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے ،رہنما پی ٹی آئی فیصل واوَڈانے حکم امتناع کی بھی استدعاکردی۔

عدالت نے فیصل واوڈا کی فوری سماعت سے متعلق درخواست سماعت کیلیے منظورکرلی،عدالت نے فیصل واوڈا کی درخواست کی سماعت کل کیلیے مقررکردی۔