بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی پشاور نے سائیکل سروس کا افتتاح کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت کے ترجمان کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پہلی زو سائیکل سسٹم سب کو مبارک ہو، پاکستان میں اربن موبیلٹی کے لیے یہ پہلی سائیکل اسکیم ہے۔
کامران بنگش نے کہا کہ بی آر ٹی مکمل طور پر صاف و شفاف ماحول کو سپورٹ کر رہا ہے، بی آر ٹی ناقدین کو دن بدن اپنی تنقید کا جواب مل رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ شہروں کی طرز پر پشاور میں سائیکل سروس شروع ہوا، زو سائیکل سسٹم خواتین کے لیے بھی قابل استعمال ہے۔
بی آر ٹی پر تنقید کرنے والوں کو سائیکل سروس شروع کرکے جواب دے دیا، ترجمان کے پی حکومت
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos