فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس کے قافلے میں شامل گاڑی کوحادثہ

چیف جسٹس آف پاکستان  کے قافلے میں شامل گاڑی  رشکئی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے چیف جسٹس گلزار احمد حادثے میں محفوظ رہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے ترجمان نے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  چیف جسٹس کی گاڑی اور وہ خود محفوظ ہیں، ساتھ چلنے والی قافلے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان،جسٹس یحی آفریدی کے والد کی نماز جنازے میں شرکت کے لیے کوہاٹ جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا۔