یوسف رضاگیلانی کے سات مسترد شدہ ووٹس اہم شواہد ہیں۔فائل فوٹو
یوسف رضاگیلانی کے سات مسترد شدہ ووٹس اہم شواہد ہیں۔فائل فوٹو

پریذائیڈنگ آفیسر نے فاروق ایچ نائیک تمام اعتراضات مسترد کردیے

پریذائیڈنگ آفیسر نے  پی ڈی ایم کی جانب سے مسترد ہونے والے ووٹوں پرکیے گئے تمام اعتراضات مسترد کردیے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ  فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ رولنگ کے مطابق مہر باکس کے اندر لگانی تھی، مسترد کیے جانے والے ووٹوں میں مہر باکس کے اندر ہی ہے باہر نہیں،یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ مہر نام والے باکس میں لگانی ہے یا نام والے سامنے کے باکس پر۔ سیکریٹریٹ کی غلطی کا خمیازہ ووٹر کیوں بھگتے؟

فاروق ایچ نائیک کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کے پولنگ ایجنٹ محسن عزیزکا کہنا تھا کہ رول نمبر فورکے مطابق یہ واضح لکھا ہے کہ مہر نام کے سامنے والے   باکس پر لگانی ہے۔رولز کافی واضح ہیں۔ پریذائیڈنگ آفیسرکی اس حوالے سے رولنگ بھی آچکی ہے۔

دونوں جانب سے اعتراضات سننے کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر نے  کہا کہ مہر نام کے سامنے والے باکس پرلگائی جانی تھی،اگرکسی کو میری رولنگ پسند نہیں تو الیکشن ٹربیونل میں جائے۔ یہ سات ووٹ ریجیکٹڈ ہیں،صادق سنجرانی نے 48 جبکہ یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ لیے ۔