ڈاکو دکان سے 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔فائل فوٹو
ڈاکو دکان سے 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔فائل فوٹو

تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250 روپے کی کمی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہوکر 1704 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2250 روپے اور 1928 روپے کی کمی ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 4 ہزار 450 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 89 ہزار 550 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے گھٹ کر 1340 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25 روپے 72 پیسے روپے گھٹ کر 1148 روپے 83 پیسے ہوگئی۔