جوبائیڈن انتظامیہ شراکت اقتدار سے متعلق تجویزپر عمل کے لیے ڈیڈ لائن بڑھانا چاہتی ہے، امریکی میڈیا
جوبائیڈن انتظامیہ شراکت اقتدار سے متعلق تجویزپر عمل کے لیے ڈیڈ لائن بڑھانا چاہتی ہے، امریکی میڈیا

افغانستان سے امریکی فوج کامکمل انخلا تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ

افغانستان سے امریکی فوج کامکمل انخلا تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے یکم مئی کی ڈیڈلائن پر عمل ہوتا نظرنہیں آتا۔
امریکی میڈیا نے جوبائیڈن انتطامیہ کے عہدیداروں کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ جوبائیڈن انتظامیہ شراکت اقتدار سے متعلق تجویزپر عمل کے لیے ڈیڈ لائن بڑھانا چاہتی ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ طالبان کی جانب سے بھی نئی ٹائم لائن پر آمادہ ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہےکہ ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سےمعاہدےمیں تمام امریکی فوجیوں کے افغانستان سے نکالنے کے لیے یکم مئی کی ڈیڈلائن رکھی تھی۔