بلخ میں طالبان نے 5 اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا
بلخ میں طالبان نے 5 اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا

افغان صوبے ہرات میں کار بم دھماکہ، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

افغانستان کے صوبے ہرات میں ہونے والے کار بم دھماکے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب پولیس آؤٹ پوسٹ پر ہونے والے کار بم دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے جب کہ 60 افراد زخمی ہیں۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے 7 افراد عام شہری تھے جب کہ ہرات پولیس حکام کا کہنا ہے رہائشی علاقے میں دھماکا ہوا جس کے باعث ایک درجن سے زائد مکانات بھی متاثر ہوئے۔
افغان میڈیا کے دھماکے میں 11 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے جب کہ زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے