اسلحہ لائسنس کی وراثت، بور اور گولیوں کی تعداد میں تبدیلی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دیا جائے گا، ذرائع پنجاب حکومت
اسلحہ لائسنس کی وراثت، بور اور گولیوں کی تعداد میں تبدیلی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دیا جائے گا، ذرائع پنجاب حکومت

نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے خاص اداروں اورخاص افراد کو اسلحہ لائسنس کے اجراکے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی آپریشن اوراسپیشل برانچ کے نمائندے شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ 31 دسمبر 2020 تک اسلحہ لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے تمام اسلحہ لائسنس منسوخ ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اسلحہ لائسنس سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب کے کئی اختیارات ڈپٹی کمشنرزکو سونپنےکا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی ہے جسے منظور ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ صوبائی حکومت نے اسلحہ لائسنس کی وراثت، بور اور گولیوں کی تعداد میں تبدیلی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔