پارٹیشین سے پہلے یا بعد میں پانی کے مسئلے پر کبھی جھگڑے نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
پارٹیشین سے پہلے یا بعد میں پانی کے مسئلے پر کبھی جھگڑے نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

جنہوں نے کیمرا لگایا انہوں نے ہی مظفر شاہ کو اسکرپٹ دیا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مظفر حسین شاہ لائق آدمی ہیں وہ ایسی غلطی نہیں کر سکتے لیکن وہ اسکرپٹ پڑھ رہے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جنہوں نے کیمرا لگایا انہوں نے ہی مظفر شاہ کو اسکرپٹ دیا ، یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ ہیں ، عدالتیں انصاف فراہم کریں گی۔
علاوہ ازیں صوبائی وزیر سعید غنی نے بھی ووٹرز اور امیدواروں کو مس گائیڈ کرنے کا الزام عائد کیا اور سیکرٹری سینیٹ کو برطرف کرکے جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا۔
سعید غنی نے کہا کہ سینیٹرز نے پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دیے۔ صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اُن کے ووٹرز نے جان بوجھ کر ووٹ خراب نہیں کیے، پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دیے، اگر ووٹ مسترد کرانا ہوتا تو بیلٹ پیپرکوخالی چھوڑآتے۔
سعید غنی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے نام کے آگے الگ سے خانہ نہیں تھا، ایک ہی خانہ تھا، پریزائیڈنگ افسر مظفر شاہ کو فون کے علاوہ بھی بہت کچھ آیا ہوگا، فون پر اتنی تابع داری نہیں ہوسکتی، ووٹ مسترد ہونے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔