اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔فائل فوٹو
اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔فائل فوٹو

ن لیگ کا سندھ کے تمام اضلاع میں رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ نے صوبے کے تمام اضلاع میں رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے26مارچ کوہونے والے حکومت مخالف لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن سندھ کے ڈویژنل اجلاس طلب کرلیے گئے ہیں۔

16مارچ کو حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویڑن کے اجلاس ہوں گے۔ اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا قافلہ پانچ دن میں کراچی سے اسلام آباد پہنچے گا،ن لیگی رہنماکراچی سے براستہ حیدرآباد، نوابشاہ، نوشہرو فیروز سفرکریں گے، لانگ مارچ شرکاسکھر سے پنجاب میں داخل ہوں گے۔