لاہور کی کورونا مثبت شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو
لاہور کی کورونا مثبت شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو

پنجاب کے7 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، شام 6 بجے کاروباری مراکز بند

کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلیے اقدامات، لاہور سمیت پنجاب کے سات شہروں میں 29 مارچ تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، کاروباری مراکز شام 6 بجے بند، ہفتہ اوراتوار کو چھٹی، شادی ہالز، مارکیزاورکمیونٹی سینٹرز بھی کل سے بند، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت، تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔

کورونا وائرس کا مسلسل بڑھتا خطرہ، پنجاب حکومت نےعوام کے تحفظ کے لیے بڑے فیصلے کر لئے۔ لاہور، راولپنڈی سمیت سات شہروں میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند ہونگے، ہفتہ اوراتوار کو چھٹی ہوگی۔ ان ڈور، آؤٹ ڈور شادی ہالز، کمیونٹی سینٹرزاورمارکیز15مارچ سے مکمل بند، میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیاء ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔

کورونا کی متوقع تیسری لہر کے منڈلاتے خطرات عوام کے تحفظ کےلیے حکومت پنجاب کے اہم فیصلے، لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اورگجرات میں 29مارچ تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ ہفتہ اوراتوار کام کرنے کی ہرگزاجازت نہیں ہوگی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفریحی مقامات اورپارکس شام 6بجے بند کرادیے جائیں گے، سینما ہالزاور تھیٹرز مکمل طورپربند رہیں گے، سرکاری ونجی دفاترکو 50فیصد اسٹاف بلانے کی اجازت ہوگی۔ ان ڈور، آؤٹ ڈور میرج ہالز، کمیونٹی سینٹرز اور مارکیز کو پندرہ مارچ کو بند کیا جائے گا۔

ریسٹورنٹس اور کیفے میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ سماجی و مذہبی تقریبات میں 50 افراد شامل ہوسکیں گے۔ سات شہروں کے علاوہ باقی اضلاع میں 300سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل سروسز، فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریاں اورکولیکشن سینٹرز 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔ گراسری سٹورز،جنرل اسٹورز، آٹا چکیاں، سبزی ، پھل کی دکانیں، تنور اور پٹرول پمپس پورا ہفتہ 24گھنٹے کھولنے کی اجازت ہے جبکہ ٹائرپنکچر شاپس، فلنگ پلانٹس، ورکشاپس، سپئیرپارٹس، زرعی مشینری اورآلات کی دکانیں بھی کھل سکیں گی۔