ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو
ان امیدواروں نے پابندی کے باوجود وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے جلسے کروائے تھے۔فائل فوٹو

این اے 249 ضمنی انتخاب۔ پی ٹی آئی نے 3 نام فائنل کرلیے

این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے 3 امیدواروں کے نام فائنل کرکے مرکزی قیادت کو بھیج دیے۔ پارلیمانی بورڈ نے حنید لاکھانی، اشرف جبارقریشی اور ملک عارف کا نام دے دیا۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی نشست این اے 249 سے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا تھا جس کے مطابق انتخاب 29 اپریل کو ہوگا۔
امیدوار کاغذات نامزدگی 17 مارچ تک جمع کرا سکیں گے۔ امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی۔ امیدوار ریٹرننگ افسرکے فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ایپلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائرکر سکیں گے۔

جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے والے امیدوار7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔ این اے 249 کے امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔