افغان حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی .فائل فوٹو
افغان حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی .فائل فوٹو

افغان فوج کا ہیلی کاپٹر راکٹ حملے میں تباہ۔ 9 اہلکار جاں بحق

افغانستان کا ہیلی کاپٹر راکٹ حملے میں تباہ ہو گیاہے جس میں 9 افغان سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہیلی کاپٹر صوبہ میڈان وارڈک میں گرکرتباہ ہواہے جس میں سوار کریو ممبراوراسپیشل فورس کے اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ہیلی کاپٹر جس وقت اڑان بھر رہا تھا اسے راکٹ سے نشانہ بنایا گیاہے ۔تاہم افغان حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی  اورکہا گیاہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔