سوات اور کراچی میں جلسے ہوں گے، عوام میدان میں آئیں گے، جو لوگ غلطی کرکے گاڑی سے اترے، انہیں نظرثانی کرنا چاہیے، پی ڈی ایم سربراہ
سوات اور کراچی میں جلسے ہوں گے، عوام میدان میں آئیں گے، جو لوگ غلطی کرکے گاڑی سے اترے، انہیں نظرثانی کرنا چاہیے، پی ڈی ایم سربراہ

جیل جانے کا حوصلہ نہیں تو سیاست میں کیوں آتے ہیں، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جیل جانے کا حوصلہ نہیں تو سیاست میں آتے کیوں ہیں؟
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریکیں رکتی نہیں چاہے سب ساتھ نہ رہیں، ایک آدھ ساتھ نہ رہے تب بھی منزل کی طرف پیشرفت جاری رہتی ہے، اس راستے میں جیل بھی آئے گی اور اقتدار بھی۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا اگر عوام سپورٹ کر رہے ہیں تو اکیلی جماعت بھی تبدیلی لے آتی ہے، پی ڈی ایم پر ایسے حالات آتے رہتے ہیں، خوش اسلوبی سے اس کو آگے بڑھائیں گے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ مورچے تبدیل ہوتے رہتے ہیں، سیاست آگے بڑھنے کا نام ہے، حکمرانوں کو سکون کی نیند نہیں سونے دیں گے۔