سیاسی کمیٹی انتخابی اصلاحات، نیب قوانین میں ترامیم پر اپوزیشن سےمذاکرات بھی کرے گی۔فائل فوٹو
سیاسی کمیٹی انتخابی اصلاحات، نیب قوانین میں ترامیم پر اپوزیشن سےمذاکرات بھی کرے گی۔فائل فوٹو

نیب قوانین میں ترمیم. اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے 10 رکنی کمیٹی تشکیل

وزیراعظم عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم اور انتخابی اصلاحات پر غور کرنے کے لیے 10 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے نیب قوانین میں ترمیم پر غور کرنے کے لیے جو دس رکنی کمیٹی تشکیل دی اُس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری، شفقت محمود، عامرکیانی، سیف اللہ نیازی،شبلی فراز  شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی اور انہیں موجودہ صورت حال سے آگاہ کرے گی۔

سیاسی کمیٹی انتخابی اصلاحات، نیب قوانین میں ترامیم پر اپوزیشن سےمذاکرات بھی کرے گی۔ حزب اختلاف کی جماعتوں سے بات چیت کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کے سپرد کیا گیا ہے۔

سیاسی کمیٹی معیشت، روزگار، ریلیف پیکجز ، سبسڈیز  کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کرے گی۔ دوسری جانب حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کو مختلف شعبوں میں براہ راست سبسڈی دینے پر غور بھی شروع کردیا ہے۔