دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں 105واں نمبر بھارت 139ویں نمبر پر ہے، اقوام متحدہ کی سال 2021 کی ’ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ‘ جاری
دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں 105واں نمبر بھارت 139ویں نمبر پر ہے، اقوام متحدہ کی سال 2021 کی ’ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ‘ جاری

خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستانی بھارت سے آگے رہنے پر ہی خوش

اقوام متحدہ نے سال 2021 کی ’ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ‘ جاری کردی ہے اس فہرست کے مطابق پاکستان دُنیا کے خوش ترین ممالک میں 105ویں نمبر پر موجود ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق فن لینڈ مسلسل چوتھے سال بھی 149ممالک میں دنیا کے خوش ترین ممالک میں سرفہرست ہے۔
فہرست کے مطابق خوش ترین ممالک میں ڈنمارک دوسرے، سوئٹزر لینڈ تیسرے نمبر پر جبکہ آئس لینڈ، ہالینڈ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خوش ترین ممالک میں چین کا 84 واں، بنگلہ دیش کا 101واں اور بھارت کا 139واں نمبر ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں افغانستان، لیسوتھو، بوٹسوانا، روانڈا اور زمبابوے کے لوگ سب سے زیادہ ناخوش ہیں۔