ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کورونا ویکسین لگوانے والے ڈاکٹروں کو بھی کورونا ہوگیا

اسلام آباد: کورونا ویکسین لگوانے والے ڈاکٹروں میں پھر سے کورونا کی تصدیق ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال کے چند ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، حالانکہ ان ڈاکٹروں کو کورونا ویکسین لگ چکی تھی۔
چند ڈاکٹروں کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بھی لگ چکی تھی۔ ویکسین لگنے کے باوجود کورونا ہونے سے دوا کے بارے میں تشویش اور تحفظات پیدا ہوگئے۔
ادھر وزیراعظم عمران خان بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے حالانکہ انہوں نے دو روز قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔
اسد عمر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم خیریت سے ہیں اور انہیں ویکسین لگوانے سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ اس وقت ہمارےہاں پچاس فیصد کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے جو زیادہ آسانی سے پھیلتاہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کا وائرس ایک کو ہوتو پورے خاندان کو ہوجاتاہے۔ صحت یاب ہونے والے کورونا مریض کو دوسری بار بھی کورونا وائرس ہوسکتاہے۔ وزیراعظم صحت یاب ہوں گے تو ان کی دوبارہ ویکسین کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کورونا کے پیش نظر جلسے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔