ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔فائل فوٹو
ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم نے پارلیمانی کونسل کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی جانب سے پارلیمانی کونسل کے اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکرکی جانب سے پارلیمانی کونسل کو تسلیم نہیں کرتے، نااہل حکومت کے ساتھ کسی پلیٹ فارم بیٹھنا نہیں چاہتے اوراپوزیشن، حکومت کے کسی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے 6 مارچ کو پارلیمنٹ کے باہراپوزیشن اراکین اسمبلی کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے سینیئر پارلیمنٹیرین کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔